بابر اعظم کی موٹر وے پولیس کو شاباش
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے موٹروے پولیس کو فرائض کی احسن انجام دہی پر شاباش دی ہے۔
بابر اعظم نے گاڑی روک کر موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور موٹروےپولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ،پٹرولنگ افسران نے بابر اعظم کو موٹروے پر محفوظ سفر کے بارے آگاہی دی۔
اس موقع پر بابر اعظم نے فرائض کی احسن انجام دہی پر موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ موٹروے پولیس سفر کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے موٹروے پولیس کےاہلکاروں کی فرض شناسی قابل تحسین ہے۔