حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل جاری ہو گی

0

اسلام آباد:الیکشن کمیشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے تحت نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کل جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق پہلے یہ ابتدائی فہرستیں 10 اکتوبر کو جاری کی جانی تھیں تاہم کمیشن کی جانب سے یہ کام 15 دن پہلے مکمل کئے جانے کے احکامات کے مطابق اب حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے ابتدائی فہرستوں کے حوالے سے تفصیلات منگل کو الیکشن کمیشن کے حوالے کر دی جائیں گی جس کے بعد الیکشن کمیشن بدھ کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کرے گا جس کے بعد اس پر 26 اکتوبر تک اعتراضات وصول کئے جائیں گے جن کی سماعت 25 نومبر تک ہو گی جبکہ حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 30 نومبر کی جائے گی جبکہ اس کے بعد 54 دنوں میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.