افغانستان نے انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ کر دیا
کراچی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا۔
انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگیا ۔
افغانستان کے 326 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم آخری اوور میں 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی اننگز کا آغاز فل سالٹ اور بین ڈکٹ نے کیا فل سالٹ 12رنز بنا کر چلتے بنے۔
جیمی سمتھ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ نے 38 رنز بنائے۔چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے جوروٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 120 رنز کی شاندار اننگزکھیل کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے 25، کپتان جوز بٹلر نے 38 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کی طرف سے دیے جانے والا ہدف پورا نہ کر سکی اور اسے 8 رنز سے شکست ہو گئی, افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلش ٹیم کا چیمپیئنز ٹرافی کا سفر بھی تمام ہو گیا۔