بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی
دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کر لی.
روہت شرما کی قیادت میں بھارت نے ایک سال میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بعد دوسرا ائی سی سی ٹورنامنٹ جیتا ہے۔
فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست ہوئی،روہت شرما کو فائنل کا مین آف دی میچ اور رچن روندرا کو مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 252 رنز کا ہدف دیا جواب میں بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ کا چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا خواب سراب ثابت ہوا بھارتی ٹیم نے فائنل میں بھی حریف ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔
بھارت کے کپتان روہت شرما نے تیز رفتاری سے بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں شمبن گل کے ساتھ 105 رن جوڑے۔
ویرات کوہلی فائنل میں ناکام ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر پویلین چلتے بنے،روہت شرما نے 7چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔
فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر کی خطیر انعامی رقم ملی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو 1.12 ملین ڈالر ملے اسی طرح سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی ہے۔