چیئرمین پی ٹی آئی اٹک سے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

0

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس کی بھاری نفری نے 15 گاڑیوں، دو بکتر بند اور ایک ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل کی اس بیرک میں رکھا جا رہا ہے جہاں دیگر سیاستدان بھی رہے، اس بیرک میں تین سابق وزرائے اعظم اور ایک سابق صدر مقیم رہے۔

اس بیرک میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم نواز شریف کو رکھا گیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی منتقلی سے قبل اڈیالہ میں خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے، چیئرمین پی ٹی آئی کو آج رات ایک مشقتی بھی دے دیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا اپنی مرضی کا ملے گا، جیل میں دیگر سہولیات بھی وی آئی پی پروٹوکول کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا استقبال کیا اور چیئرمین تحریک انصاف پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.