امریکہ ایسا ایرانی صدر چاہتا ہے جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے،ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایسا ایرانی صدر دیکھنا چاہتا ہے جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے، کیونکہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہ رہے جیسا آج نظر آتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی نئے سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران ایرانی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایرانی بحریہ کے 44 جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔ انہوں نے ایک اسکول پر حملے کے حوالے سے کہا کہ یہ حملہ ایران نے خود کیا ہے، امریکہ اس میں ملوث نہیں ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جانب سے جنگ میں ایران کی مدد کے کوئی واضح شواہد سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔

دریں اثنا جنگ میں ہلاک ہونے والے 6 امریکی فوجیوں کے لاشیں امریکہ پہنچ گئیں,صدر ٹرمپ نے لاشیں وصول کیں۔
اس موقع پر ان کی اہلیہ اور اعلی امریکی حکام بھی موجود تھے