ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سے قبل بھارتی ٹیم توہم پرستی کا شکار، ممبئی میں ہوٹل تبدیل

0

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل وہم اور توہم پرستی کا شکار ہوگئی اور نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن میچ سے پہلے اپنا ہوٹل تبدیل کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم نے ممبئی میں وہ ہوٹل چھوڑ دیا ہے جہاں وہ قیام پذیر تھی۔ یہ وہی ہوٹل تھا جہاں قیام کے دوران بھارت کو 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے فائنل سے قبل ماحول تبدیل کرنے اور کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر بہتر رکھنے کے لیے نیا ہوٹل منتخب کیا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اس اقدام کو حد سے زیادہ توہم پرستی اور وہم قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا خیال تھا کہ گزشتہ ورلڈ کپ فائنل کی شکست کی یادیں اسی ہوٹل سے جڑی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے فائنل سے قبل قیام کی جگہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.