امریکہ کی میری ٹائم قذاقی کا جلد جواب دیں گے،ایران

0

تہران/واشنگٹن: ایرانی بحری جہاز کی تحویل پر کشیدگی، ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

خلیجِ عمان میں ایرانی بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، ایران نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے خلیجِ عمان میں ناکہ بندی توڑنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا۔

امریکی صدر کے مطابق جہاز کو متعدد وارننگز کے باوجود نہ رکنے پر روکا گیا، جبکہ ماہرین اس وقت جہاز میں موجود سامان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی مشترکہ فوجی کمان نے امریکی اقدام کو کھلی بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی کہا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق نشانہ بنایا جانے والا جہاز چین سے ایران جا رہا تھا۔

ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور عالمی سطح پر بھی اس معاملے پر ردِعمل سامنے آ سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.