ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت روک دی، ٹرمپ کا اظہار تشکر

0

واشنگٹن: امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ایک اہم اور مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایران نے آٹھ خواتین مظاہرین کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق یہ ایک خوش آئند خبر ہے جو انسانی حقوق کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ ایران نے ان میں سے 4 خواتین کو فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جبکہ باقی 4 خواتین کی سزاؤں میں نرمی کرتے ہوئے انہیں ایک ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ٹرمپ نے اس اقدام کو کشیدگی میں کمی اور انسانی ہمدردی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے ۔انہوں نے اس اقدام پر ایران  سے اظہارِ تشکر بھی کیا ہے۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.