پاکستان کی درخواست پر امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہم سے ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز آنے تک حملے روکنے کا کہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات مکمل ہونے اور ایرانی تجاویز سامنے آنے تک جنگ بندی میں توسیع کر رہے ہیں،اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکا بندی جاری رکھے اور ہر لحاظ سے تیار رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.