فرانسیسی صدر اور اٹلی کی وزیراعظم کی ملاقات،ایک لمحہ پوری دنیا کی توجہ لے گیا

0

پیرس:فرانس کے صدر میکرون اور اٹلی وزیراعظم کی میلونی کی ملاقات، ایک لمحہ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔

ایمانوئل میکرون اور میلونی کے درمیان ایلیزے پیلس میں ہونے والی اہم ملاقات تو ایران اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تھی، لیکن اصل توجہ ایک غیر متوقع لمحے نے حاصل کر لی۔

ملاقات کے آغاز پر جب دونوں رہنما ایک دوسرے کا استقبال کر رہے تھے، تو رسمی سفارتی انداز اچانک دوستانہ گرمجوشی میں بدل گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکرون نے روایتی پروٹوکول سے ہٹ کر میلونی کا استقبال کچھ زیادہ ہی اپنائیت سے کیا، یہاں تک کہ بوسہ دینا بھی اس لمحے کا حصہ بن گیا۔

یہ غیر متوقع انداز میلونی کے لیے بھی بظاہر حیران کن ثابت ہوا، اور ان کے چہرے کے تاثرات نے اس لمحے کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے، کچھ نے اسے “یورپی سفارتکاری کا نیا انداز” قرار دیا، تو کچھ نے اسے محض ایک دوستانہ اور غیر رسمی لمحہ کہا۔

اگرچہ ملاقات کا اصل مقصد خطے کی حساس صورتحال پر گفتگو تھا، مگر یہ مختصر سا لمحہ پوری دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.