تلہ گنگ: چکوالیاں میں فائرنگ، دو افراد زخمی
تلہ گنگ:نواحی گاؤں چکوالیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد پر رکشے میں موجود نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم کو سب اسٹیشن تلہ گنگ سے فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 39 سالہ نعیم عباس اور 32 سالہ آصف نواز شامل ہیں، جو گاؤں چکوالیاں کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔