سردار غلام عباس کے بھائی سردار سلطان محمد خان انتقال کر گئے
چکوال: رکن قومی اسمبلی سردار غلام عباس کے بھائی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار سلطان محمد خان انتقال کر گئے۔
مرحوم سردار حق نواز خان مرحوم کے صاحبزادے، ایم این اے سابق ضلع ناظم و صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان اور سردار اختر نواز کے بھائی، سردار محمد خان کے والد ،میاں محمد علی مانیکا کے بہنوئی اور رکن قومی اسمبلی راجہ دانیال احمد کے سسر تھے۔وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔
مرحوم کی وفات پر علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی جبکہ سیاسی و سماجی حلقوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔