کلرکہار میں افسوسناک حادثہ، سیاحت پر آنے والے دو دوست زندگی کی بازی ہار گئے

0

کلرکہار: رتہ موڑ (چکوال روڈ) پر ایک المناک ٹریفک حادثے میں سیرو سیاحت کی غرض سے آنے والے دو دوست جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل اور ہائی ایس کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا اور زخمیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ابوذر (رہائشی کھوکھر بالا) اور شاہزیب (رہائشی چکوال) کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہزیب مقامی ادارے "قدیر ڈیکوریشن” کے ساتھ بطور ورکر منسلک تھا۔

ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر دونوں افراد کی نعشیں تحویل میں لے کر ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کر دیں۔

حادثے کے بعد ہائی ایس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.