تلہ گنگ بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ، ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا تفصیلی دورہ، معیار اور رفتار پر سخت مانیٹرنگ کی ہدایت

0

تلہ گنگ: ڈپٹی کمشنر چکوال/ تلہ گنگ سارہ حیات نے ضلع تلہ گنگ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی و تزئینی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء کے ہمراہ تلہ گنگ بازار بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ کیا۔


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ترقیاتی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام کام باقاعدہ نگرانی کے ساتھ مکمل کیے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی سستی یا معیار میں کمی نہ آنے پائے۔


ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تلہ گنگ بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ شہری سہولیات میں بہتری اور شہر کی خوبصورتی کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا بلکہ علاقے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

دورے کے دوران متعلقہ افسران نے جاری کاموں اور آئندہ منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.