لاوہ میں ٹریفک حادثہ: ایک جاں بحق، ایک زخمی

0

تلہ گنگ: تحصیل لاوہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ ڈھوک منگے والی کے علاقے میں پرائم پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک کیری وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم چکوال کو حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر فوری طور پر قریبی ریسکیو ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔


ابتدائی معلومات کے مطابق دو مزدور کام سے واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ لنک روڈ سے میانوالی روڈ پر چڑھتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل ایک تیز رفتار کیری وین سے ٹکرا گئی۔


حادثے کے نتیجے میں 58 سالہ میاں ممتاز موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 26 سالہ محمد نعمان شدید زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی اور جاں بحق و زخمی دونوں افراد کو مزید کارروائی کے لیے نوید میڈیکل سنٹر لاوہ منتقل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.