سردار غلام عباس کے بھائی سردار سلطان آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

0

کوٹ چوہدریاں: رکن قومی اسمبلی ،سابق ضلع ناظم و صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان کے بھائی اور سردار محمد خان کے والد سردار سلطان محمد خان کو آبائی گاؤں کوٹ چوہدریاں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری٬ وفاقی وزیر ڈاکٹر فضل چوہدری،ایم این اے ملک ابرار٬ سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل٬ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض٬ راجہ دانیال ایم این اے ٬ سابق وفاقی وزیر میجر طاہر اقبال٬ سابق ایم این اے سردار فیض ٹمن٬ کرنل راجہ طارق حسین (نیب)، سلطان حیدر علی٬ پارلیمانی سیکرٹری ملک شہر یار،چوہدری شیر علی اٹک٬ ملک فلک شیر اعوان٬ علی ناصر بھٹی٬ سردار آفتاب اکبر خان سابق چیئرمین پنجاب ایجوکیشن٬ راجہ طارق افضل کالس٬ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین ایڈوکیٹ٬ جنرل (ر) مسرور٬ پیر وقار حسین٬ سردار گروپ مسلم لیگ ن چکوال و تلہ گنگ کے چیئرمینز ،عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء٬ صحافی برادری و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.