اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی تیاری

0

اسلام آباد:اسلام آباد میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے طرز پر ایک جدید اور عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر بہت جلد باضابطہ طور پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ اور شائقین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جہاں کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ اسٹیڈیم میں جدید فلڈ لائٹس، جدید طرز کی نشستیں، وی آئی پی باکسز اور میڈیا کے لیے خصوصی انتظامات بھی متوقع ہیں۔

اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اسلام آباد میں بھی بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے انعقاد کی راہ ہموار ہو جائے گی جبکہ شائقین کرکٹ کو عالمی معیار کے ماحول میں میچز دیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے اسٹیڈیم کی تعمیر سے نہ صرف کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.