وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

0

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے عالمی مقابلوں میں بہترین کھیل پیش کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور ٹیم ورک قابلِ تحسین ہے اور حکومت قومی کھیل کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی نے ملک بھر میں ہاکی کے شائقین میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے۔ کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان دراصل ان کی ثابت قدمی اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.