ایران فٹبال ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوگا،فیفا کے صدر کا اعلان
میکسیکو سٹی: فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں حصہ لے گی اور اپنے گروپ میچز امریکا میں شیڈول کے مطابق کھیلے گی۔
انفینٹینو نے یہ اعلان ترکی میں ایرانی فٹبال ٹیم، ہیڈ کوچ اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے نائب صدر سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹیم اور کوچ کے ساتھ ملاقات کے بعد سب کچھ ٹھیک پایا گیا ہے۔

فیفا ورلڈکپ 2026 امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران نے پہلے ہی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
قبل ازیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ایران کے امریکا میں کھیلنا مناسب نہیں ہوگا، تاہم ایران نے واضح کیا کہ کوئی بھی ایران کی قومی ٹیم کو ورلڈکپ سے باہر نہیں کر سکتا۔
فیفا کے صدر نے اس ضمن میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی ٹیم کے حصہ لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے اور سب کچھ شیڈول کے مطابق ہوگا۔