نسیم شاہ کا متنازعہ ٹوئٹ، معافی مانگ لی ،پی سی بی کا 2 کروڑ روپے جرمانہ

0

لاہور: نوجوان کرکٹر نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر معافی مانگ لی ہے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ متنازع پوسٹ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان کے اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی، جو ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچنے کے لیے ٹیم اور اکاؤنٹ مینجمنٹ میں ضروری تبدیلیاں کی جا چکی ہیں۔

نسیم شاہ نے اس پوسٹ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا اور وہ اپنے مداحوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے یہ کارروائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کی گئی ہے۔

کرکٹ حلقوں میں اس واقعے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں جبکہ شائقین کی جانب سے بھی اس معاملے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.