مولانا عبدالغفور حیدری عارضہ قلب کے باعث ہسپتال داخل

0

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے

گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماؤں نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.