اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے حالیہ مصری کابینہ میں رد و بدل کے بعد ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے بطور وزیر خارجہ ذمہ داریاں جاری رکھنے پر انہیں مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان سیاسی، سفارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور عالمی سطح پر پیش آنے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.