فیل طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی
راولپنڈی: فیل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، پنجاب میں امتحانی مواقع بڑھا دیے گئے
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے طلبہ کے لیے ایک اہم اور طالب علم دوست پالیسی متعارف کراتے ہوئے امتحانات میں ناکامی کی صورت میں مواقع بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اب طلبہ چار سال کے عرصے میں زیادہ سے زیادہ چھ مرتبہ امتحان دے سکیں گے، جس سے انہیں اپنی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اضافی وقت اور مواقع میسر آئیں گے۔
تعلیمی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو ناکامی کے بعد مایوسی سے بچانا اور انہیں دوبارہ بہتر تیاری کے ساتھ امتحان دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ پالیسی سالانہ امتحانات 2024 سے نافذ العمل ہو چکی ہے اور اس کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے میٹرک، انٹرمیڈیٹ، او لیول اور اے لیول سمیت دیگر پروگرامز پر ہوگا۔
حکام کے مطابق اضافی مواقع حاصل کرنے والے طلبہ کو موجودہ نصاب کے مطابق ہی امتحان دینا ہوگا، جبکہ کامیاب طلبہ کو بھی بعض مضامین میں نمبر بہتر کرنے کے لیے انہی قواعد کے تحت دوبارہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔
تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ کے لیے سہولت کے ساتھ ساتھ نظامِ تعلیم میں لچک پیدا کرے گا، تاہم بہتر نتائج کے لیے مسلسل محنت اور سنجیدہ تیاری کی ضرورت بدستور برقرار رہے گی۔