تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی پارٹی سے راہیں جدا، ن لیگ میں شامل
لاہور: حلقہ پی پی 154 کے گاؤں لیلہ پور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین چوہدری اختر میو نے سیاسی وابستگی تبدیل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
ان کی شمولیت کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ تقریب میں سردار ایاز صادق نے چوہدری اختر میو کا خیرمقدم کیا جبکہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری اختر میو کا کہنا تھا کہ وہ میاں نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سردار ایاز صادق کی قیادت سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے علاقے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔