ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، وزیراعظم کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ جیتنے پر قوم کو مبارکباد
لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیدرلینڈز کے خلاف میچ جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے

وزیراعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیت لئے ،قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ورلڈ کپ کا کامیاب آغاز ہے،امید ہے مستقبل میں بھی جیت کا یہ سلسلہ برقرار رہے گا۔