ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
کولمبو: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے، جس میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 115 رنز بنائے۔ اوپنرز مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، لیکن اوڈووڈ 5 اور لیوٹ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دیگر اہم کھلاڑیوں نے بھی کم اسکور کیا، جس کے بعد پاکستان کے بولرز محمد نواز اور سلمان مرزا نے اچھا کام کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا۔ صائم ایوب 24 اور فرحان 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ کپتان سلمان علی آغا 12 رنز پر آؤٹ ہوئے اور عثمان خان صفر پر بولڈ ہوئے۔

سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے 9 گیندوں پر 29 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ پاکستان نے 19.3 اوورز میں ہدف حاصل کر کے ورلڈکپ میں اپنی پہلی فتح سمیٹی۔