تلہ گنگ: پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب

0

تلہ گنگ: پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اسامہ پٹرولیم تلہ گنگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ناظم تلہ گنگ قاضی الطاف حسین نے کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی ایم این اے اور پی پی پی وومن ونگ وسطی پنجاب کی صدر محترمہ ثمینہ خالد گھرکی تھیں، جنہوں نے تاسیس کا کیک کاٹا اور کارکنان سے خطاب کیا۔

تقریب سے سابق ناظم قاضی الطاف حسین، ڈاکٹر ماریہ ارم قاضی (ضلعی صدر وومن ونگ تلہ گنگ)، راجہ مظہر حسین ہستال (ٹکٹ ہولڈر پی پی 22 و ضلعی جنرل سیکرٹری چکوال)، سینئر رہنما شیخ شفیق احمد، ملک ہاشم خان ڈھر نال (سابق ضلعی جنرل سیکرٹری)، ملک وحید (ضلعی انفارمیشن سیکریٹری)، اور ملک ارشد اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں شگفتہ بٹ (ڈویژن صدر وومن ونگ)، سمیرا گل (ڈویژن جنرل سیکرٹری)، حاجرہ جبین (ضلعی صدر وومن ونگ چکوال)، رانا عظمت حیات ٹمن (ٹکٹ ہولڈر)، ڈاکٹر سرفراز ملک، قاضی معاذ حسین، راشد قریشی، خواجہ یاسر عثمان، ملک الطاف اعوان، نادیہ بلال، محمد رفیق دندی، ڈاکٹر اختر حسین، ملک عاطف، ملک صابر، شاکر ملک اسلم بھٹی، ملک منظور، ملک مشتاق، ملک نعمان شانی سمیت خواتین و مرد کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے پارٹی قائدین کی جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.