پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.