پاکستان ٹی 20 ٹرائی سیریز جیت گیا

0

راولپنڈی: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اپنے نام کر لی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 20ویں اوور میں 114 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی کامیابی دلاتے ہوئے صرف 20 کے مجموعی اسکور پر پاتھم نسانکا کو 11 رنز پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد محمد نواز نے 64 رنز کی شراکت کو توڑتے ہوئے کوشل مینڈس کو 14 رنز پر پویلین بھیجا۔ صائم ایوب نے کامل مشرا کی اہم وکٹ حاصل کی، جنہوں نے 47 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے پُراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم نے 37 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا، جبکہ صائم ایوب نے 36، صاحبزادہ فرحان نے 23 اور کپتان سلمان علی آغا نے 14 رنز کی باری کھیلی

Leave A Reply

Your email address will not be published.