لاوہ پولیس کی بڑی کارروائی: 2 کلو چرس برآمد، منشیات فروش گرفتار
لاوہ: تھانہ لاوہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ لاوہ سب انسپکٹر محمد حنان اظہر اور اے ایس آئی اسد عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آفاق زمرد ولد لال زمرد ساکن ڈھوک کھنڈہ، ضلع میانوالی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی جس پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین نے کارروائی میں حصہ لینے والے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔