اسرائیل پھر بربریت پر اتر آیا،غزہ پر دوبارہ حملے
غزہ:اسرائیل دوبارہ بربریت پر اتر آیا،غزہ شہر پر دوبارہ حملے شروع کر دیے۔
اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کو بھی پامال کردیا ،نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرا ئیلی طیاروں نے غزہ پر شدید بمباری کی۔
اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارات اور ہسپتال اور دوسرے مقامات کو نشانہ بنایا۔
حملے سے ہسپتال کے اندر مریضوں اور طبی عملے میں شدید خوف و ہراس اور افراتفری پھیل گئی، عینی شاہدین نے اس حملے کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔
اسرائیلی حملوں پر امریکہ اور ثالث ممالک کی طرف سے شدید رد عمل دیکھنے میں آیا ہے،عالمی برادری نے بھی فوری حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔