اسحاق ڈار کا پاکستانی سفارت خانے کا دورہ،اپ گریڈ قونصلر ہال اور پاسپورٹ سیکشن کا افتتاح

0

ریاض : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفارت خانہ کا دورہ کیا اور اپ گریڈ قونصلر ہال سمیت پاسپورٹ سیکشن کا افتتاح کیا۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے انہیں سفارت خانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کرایا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ بھی موجود تھے ۔

اسحاق ڈار کو پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ہم وطنوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

شیخ سعید احمد اور عدنان اقبال بٹ نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف سہولیات کی فراہمی کےلئے تجاویز دیں۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی کاوشوں کو سراہا۔

افتتاح کے موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر سعید نواف المالکی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.