دوحہ پر حملہ، نیتن یاہو نے قطری امیر سے معافی مانگ لی

0

واشنگٹن: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم کو فون کر کے دوحہ پر اسرائیلی حملے پر معذرت کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فون کال وائٹ ہاؤس سے اس وقت کی گئی جب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ اسرائیل نے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی اور ایک قطری سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے قطر کے وزیراعظم کے سامنے گہرے دکھ اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات سے اجتناب کی یقین دہانی کرائی۔

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی اقدام مشرکہ وسطی میں قیام امن کے لیے ایک اہم اشارہ ہو سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ تعلقات نہ ہونے کے باوجود یہ پیش رفت خطے کی سیاست پر اثر انداز ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.