طلبہ کو پرامن اور محفوظ ماحول دینا ہماری ترجیح ہے،رانا سکندر

0

چکوال: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ایک پرامن اور محفوظ ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم اور پولیس فورس کو ایک ساتھ چلنا ہوگا

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او احمد محی الدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے پیر کو چکوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) احمد محی الدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیمی اداروں کے اطراف امن و امان کی صورتحال، طلبہ و طالبات کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور پولیس و محکمہ تعلیم کے باہمی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ایک پرامن اور محفوظ ماحول دینا ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے محکمہ تعلیم اور پولیس فورس کو ایک ساتھ چلنا ہوگا۔

ڈی پی او احمد محی الدین نے اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلع چکوال میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور امن و امان کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.