باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو گئے، پنجاب میں کیوں نہیں ہو رہے،بلاول بھٹو

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب…

قومی اسمبلی، فرش پر گرے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے!

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ایسا لمحہ آیا کہ سنجیدہ بحثیں کچھ دیر کے لیے پیچھے رہ گئیں اور ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ اجلاس کے دوران زمین پر کچھ پیسے گرے دیکھ کر سپیکر ایاز صادق نے وہ اٹھا کر ایوان میں لہراتے ہوئے پوچھا: "یہ کس کے ہیں؟"…

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھال لیا

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھال لیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تینوں سروسز کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ چیف آف ڈیفنس…

گوا،نائٹ کلب میں المناک سانحہ، آگ نے 23 زندگیوں کا چراغ بجھا دیا

ارپورہ:گوا کے نائٹ کلب میں المناک سانحہ، آگ نے 23 زندگیوں کا چراغ بجھا دیا بھارت کے معروف سیاحتی خطے گوا میں ایک نائٹ کلب خوفناک آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کلب کا عملہ، مقامی…

عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ سینیٹ کی نشست سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ کسی بھی جماعت کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر…

پاک چین تعلقات: 75 سالہ سفارتی سنگِ میل شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے پر بات کی گئی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے…

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو دو روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نورخان ایئربیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام بھی اس…

ملکہ ترنم نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائے گی

لاہور: برصغیر کی نامور گلوکارہ اور ملکہ ترنم، نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائے گی۔ ان کے مداح اور موسیقی کے شائقین ان کی یاد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے اور خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر ریڈیو اور ٹی وی چینلز بھی…

وزیراعظم کی گوادر اور گلگت بلتستان میں بجلی کی فراہمی کے جامع منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ سٹی میں بجلی کی فراہمی کے مسائل کے خاتمے کے لیے جامع منصوبے پر فوری عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام متعلقہ…

انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان…