قومی اسمبلی، فرش پر گرے پیسوں کے 12 دعویدار سامنے آگئے!

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ایسا لمحہ آیا کہ سنجیدہ بحثیں کچھ دیر کے لیے پیچھے رہ گئیں اور ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

اجلاس کے دوران زمین پر کچھ پیسے گرے دیکھ کر سپیکر ایاز صادق نے وہ اٹھا کر ایوان میں لہراتے ہوئے پوچھا: "یہ کس کے ہیں؟”

جانے کیا ہوا، 12 ارکان نے فوراً ہاتھ اٹھا دیے اور دعویداری ظاہر کرنے لگے! ایوان میں ہنسی اور قہقہے گونج اٹھے۔

آخرکار یہ رقم اقبال آفریدی کی نکلی اور سپیکر نے خوش دلی سے انہیں واپس کر دی۔

ایسا موقع شاید ہی دوبارہ آئے کہ فرش پر گرے چند نوٹ اتنی توجہ کا سبب بن جائیں، اور پارلیمنٹ میں ہنسی کی گونج سنائی دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.