گوا،نائٹ کلب میں المناک سانحہ، آگ نے 23 زندگیوں کا چراغ بجھا دیا

0

ارپورہ:گوا کے نائٹ کلب میں المناک سانحہ، آگ نے 23 زندگیوں کا چراغ بجھا دیا

بھارت کے معروف سیاحتی خطے گوا میں ایک نائٹ کلب خوفناک آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جس کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں کلب کا عملہ، مقامی شہری اور بیرونِ ملک سے آئے سیاح شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ضلع ارپورہ میں واقع کلب میں اچانک دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے فوراً بعد آگ نے پوری عمارت کو گھیر لیا۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ شدید دھواں اور کم روشنی کے باعث لوگوں کے باہر نکلنے میں مشکلات پیش آئیں، جس کے باعث جانی نقصان بڑھ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود سوانت نے سانحے کو بدقسمت اور دلخراش قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.