انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق صدر پرابووو سوبیانتو وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورۂ انڈونیشیا کے دوران صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران صدر پرابووو سوبیانتو کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
مزید برآں، پاکستان اور انڈونیشیا آزادانہ تجارت کے معاہدے (FTA) کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کریں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔