فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھال لیا

0

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھال لیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں تینوں سروسز کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور تینوں سروسز کے سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تینوں سروسز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی غیر معمولی ہمت اور عزم کی تعریف کی، خاص طور پر مسلح افواج کے بہادر مرد و خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت کو جو "معرکہِ حق” کے دوران دکھائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہِ حق کی ملٹی ڈومین آپریشنز اب مستقبل کی جنگوں کے لیے ایک نصابی مثال اور کیس اسٹڈی بن چکی ہیں۔ COAS & CDF نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جو ہمیشہ قوم کا فخر رہیں گے۔

تینوں سروسز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو جدید جنگ کی نئی حقیقتوں کے مطابق رہنا ہوگا، جو اب سائبر اسپیس، الیکٹرو میگنیٹک اسپیکٹرم، بیرونی خلا، انفارمیشن آپریشنز، مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت جدید ٹیکنالوجیز کے وسیع دائرہ کار میں پھیل چکی ہیں۔

انہوں نے نئے قائم کردہ سی ڈی ایف ہیڈکوارٹرز کو تاریخی قرار دیا، جو تینوں سروسز کے تحت ہم آہنگی اور رابطے کو یقینی بنائے گا تاکہ مستقبل کے خطرات کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے مسلح افواج کے لیے وژن کا خلاصہ پیش کیا کہ ۔

تقریب میں معرکہِ حق کے ہیروز کو ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.