عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔
سینیٹ کی نشست سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
کسی بھی جماعت کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث عابد شیر علی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے اس توقع کا اظہار کیا کہ عابد شیر علی بطور سینیٹر قائد میاں محمد نواز شریف کی لازوال قیادت میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔