ملکہ ترنم نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائے گی

0

لاہور: برصغیر کی نامور گلوکارہ اور ملکہ ترنم، نور جہاں کی 25 ویں برسی 23 دسمبر کو منائی جائے گی۔

ان کے مداح اور موسیقی کے شائقین ان کی یاد میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کریں گے اور خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس موقع پر ریڈیو اور ٹی وی چینلز بھی میڈم نور جہاں کی زندگی اور فن پر مبنی خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔

نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور میں پیدا ہوئیں، جو عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی سرزمین کے طور پر مشہور ہے۔ وہ 23 دسمبر 2000 کو 74 سال کی عمر میں دل کے دورے کے باعث وفات پا گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.