فاصلے سمٹ گئے، پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی اور جے یوآئی ف کے درمیان فاصلے سمٹ گئے، پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد،مولانا فضل الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔

پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر ، عامر ڈوگر، بیرسٹرسیف، فضل محمد ، عمیر نیازی سمیت دیگر شامل تھے

جےیوآئی کے انجنئیر ضیاء الرحمان،سینیٹر طلحہ محمود، اسلم غوری، مفتی روزی خان، حافظ حمداللہ، صاحبزادہ اسجد محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں حالیہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا

پی ٹی آئی وفد نے مولانا کوانتخابات میں مبینہ دھاندلی اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے عمر ایوب کی بطور وزیر اعظم امیدوار کے لئے بھی مولانا سےحمایت مانگ لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.