ترکیہ کے صدر کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم

0

اسلام آباد:ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔

جمعرات کو ترکیہ کے صدر کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر باوقاراستقبالیہ تقریب منعقدہوئی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر کا والہانہ گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا۔اس موقع پر ترک صدر کو پاکستان کی مسلح افواج کے دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا۔

ترکیہ کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ترکیہ کےصدرسے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔ رجب طیب اردوان نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہبازشریف سے تعارف کرایا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے وفد میں شامل ارکان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ترک صدر نے وزیراعظم ہائوس کے احاطے میں پودا بھی لگایا ۔

ترک صدر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےگرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے خصوصی فلائی پاسٹ کرتےہوئے معززمہمان کو سلامی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.