گیس کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد : اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
قیمت بڑھانے سے سوئی گیس کمپنیوں کو فروری سے جون تک 902 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہو گی۔
ٹیرف میں اضافہ آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قرض کی تیسری قسط حاصل کرنے کیلئے کیا گیا ہے
پروٹیکٹڈ صارفین میں ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف 121 روپے سے بڑھا کر 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ہے ،ماہانہ 0.50 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف 150 روپے سے بڑھا کر 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا،
ماہانہ 0.60 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،ماہانہ 0.90 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف 250 روپے سے بڑھا کر 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گیا ہے۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین میں ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف 300 روپے سے بڑھا کر 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ 0.60 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے ٹیرف 600 روپے سے بڑھا کر 850 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ100 کیوبک میٹر استعمال پر 600 روپے سے بڑھا کر 1250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ 150 کیوبک میٹراستعمال پر ٹیرف 1200 روپے سے بڑھ کر 1450 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ 200 کیوبک میٹراستعمال پر ٹیرف 1600 روپے سے بڑھ کر 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ 300 کیوبک میٹراستعمال پر ٹیرف 3000 روپے سے بڑھ کر 3300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ 400 کیوبک میٹراستعمال پر ٹیرف 3500 روپے سے بڑھ کر 3800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ماہانہ 400 کیوبک میٹر سے زیادہ استعمال پر ٹیرف 4000 روپے سے بڑھ کر 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،بلک صارفین کیلئے ٹیرف 2000 روپے سے بڑھا کر 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ہے۔
روٹی تندور کیلئے ٹیرف 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،کمرشل صارفین کیلئے ٹیرف 3900 روپے سے فی ایم ایم بی ٹی یو اور پاور سیکٹر کیلئے ٹیرف 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھا گیا ہے۔
فوجی اور اینگرو یوریا کیلئے فیڈ سٹاک گیس کا ٹیرف 580 روپے سے بڑھا کر 760 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گیا ہے
یوریا کھاد کمپنیوں کیلئے فیول گیس کا ٹیرف 1239 روپے سے بڑھا کر 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو کیا گیا ہے۔
برآمدی اور غیر برآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیاہے۔
کیپٹو پاور پلانٹس کا ٹیرف 2500 روپے سے بڑھا کر 2750فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیاہے۔
سیمنٹ سیکٹر کیلئے ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سی این جی کیلئے ٹیرف 3600 روپے سے بڑھا کر 3750 فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔