گیس کے بعد پٹرول ،ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا

0

کراچی: نگران حکومت نے جاتے جاتے گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھا دیں۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 2 روپے 73 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 37 پیسے فی لٹر بڑھائی گئی ہے ۔

پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی 287 روپے 33 پیسے فی لٹر ہو گی۔

نئ قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا جو 29 فروری تک نافذ العمل رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.