وزیراعظم آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے
باکو:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج باکومیں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیرِ اعظم آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کے لئے زوولبا محل جائیں گے،جہاں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے مابین دوطرفہ ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت اور پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنوکاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کے فتح کی یادگار پر حاضری دینگے۔
وزیر اعظم پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے منعقدہ پاکستان-آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔