این اے 59،ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے مقابلہ لگ گیا

0

ملک ساجد فاروق

تلہ گنگ :ضلع تلہ گنگ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے ٹمن کے سرداروں میں ہی مقابلہ لگ گیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن نے پی ٹی آئی سےمسلم لیگ ن میں واپسی کے بعد ٹکٹ کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن کے نواسے اور ایئر مارشل ریٹائرڈ نور خان کے پوتے ڈاکٹر شاہ روز خان بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے امیدوار ہیں،سردار منصور حیات ٹمن اس سے پہلے تین مرتبہ اس حلقے سے قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں جبکہ سردار شاہ روز خان پہلی مرتبہ میدان سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں، سردار ممتاز ٹمن نے علالت کی وجہ سے اپنے نواسے ڈاکٹر شاہ روز کو میدان میں اتارا ہے ،ء2018 کے انتخابات میں سردار منصور ٹمن  اور سردار ممتاز ٹمن دونوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی مخالفت کی تھی سردار ممتاز ٹمن نے 2018 ءکے انتخابات میں چوہدری پرویز الہی کی حمایت کی تھی جبکہ سردار منصور حیات ٹمن نے مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے پارٹی قیادت کی طرف سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر سردار منصور ٹمن نے بعد ازاں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
دونوں امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے رابطے تیز کر دیے ہیں،منصور ٹمن نے مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے سربراہ اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ سے ملاقاتیں کی ہیں اور ٹکٹ کے لیے ان سے تعاون کی درخواست کی جبکہ ممتاز ٹمن گروپ بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کے ساتھ ٹکٹ کے لیے رابطے میں ہے دیکھیں قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.