اکوال، ٹریفک حادثہ،خاتون ٹیچر جاں بحق

0

تلہ گنگ : ٹریفک حادثے میں ایک خاتون ٹیچر جاں بحق ہو گئی۔

حادثہ تلہ گنگ میانوالی روڈ پر اکوال کے قریب پیش آیا۔

ہائی ایس وین میں سوار سکول ٹیچرز تلہ گنگ سے ٹمن ملتان خورد جا رہی تھیں، اکوال کے قریب ان کی گاڑی کا مخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس وین میں سوار دو مرد اور سات خواتین زخمی ہو گئیں۔

زخمیوں ایک ٹیچرفرزانہ اسحاق ساکن مرید سٹی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئیں ۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.