سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کا ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع

0

اسلام آباد : پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس میں ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
ان کی جانب سے درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت قبل ازیں ٹرائل کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھی جس کے بعد عمران خان نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ درخواست ضمانت میں عمران خان کو مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.